سرکل اینگلیا Circle Housing رہائشیوں کو واضح اور آسانی سے سمجھ میں آنی والی معلومات کی فراہمی پر وابستہ ہے۔ اس میں درخواست کرنے پر رہائشیوں کے لئے تمام تجارتی دستاویزات، خطوط، اور دیگر تحریری معلومات کے تراجم اور نقول کی فراہمی شامل ہیں۔ ہم ضرورت کے مطابق ترجمانوں اور اشاروں کی زبان میں گفتگو کرنے والوں کا بھی انتظام کریں گے۔
اس حصے میں آپ کو Circle 33 Housing Trust کے رہائشی کے طور پر ان دس اہم زبانوں میں اپنے بعض حقوق اور فرائض کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی جو ہمارے رہائشی بولتے ہیں۔ اگر آپ اس ویب سائیٹ پر موجود کوئی بھی معلومات کسی اور زبان میں حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، یا اگر آپ کو اپنے حقوق اور فرائض کے متعلق کوئی مزید معلومات درکار ہوں تو براہ کرم فون کریں۔
0800 073 0417 / 020 7447 3100
ہم سے رابطہ
:ہم سے رابطہ کرنے کے کئی مختلف طریقے ہیں
بذریعہ فون؛
بذریعہ خط؛
بذریعہ ای میل؛
بذریعہ ہماری ویب سائیٹ؛ یا
ہمارے کسی دفتر میں بالمشافہ ملاقات۔
ہم ایک مہذب اور دوستانہ سروس فراہم کریں گے اور ہم سے رابطہ کرنے والے ہر شخص سے احترام پر مبنی رویہ اپنائیں گے۔ اگر آپ بذریعہ فون ہم سے رابطے کو ترجیح دیتے ہیں تو ہم آپ کی منتخب زبان میں کسی مترجم کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ یا آپ ہم سے ملاقات کا اہتمام کرنے اور آپ کی زبان میں بات کرنے والے کسی مترجم کی موجودگی کا بندوبست کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
مرمتیں
آپ کے مالکِ مکان کی حیثیت سے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کے گھر کی عمارت قابلِ اعتبار اور موسم کی سختیاں جھیلنے کے لئے محفوظ ہے اور یہ کہ آپ کو گرم پانی کی فراہمی اور آپ کے گھر کو گرم رکھنے کے ذرائع بلا تعطل جاری ہیں۔ ہماری مرمت سروس 24 گھنٹے روزانہ، ہفتے کے ساتوں دن اور سال کے 365 دن کام کرتی ہے۔ آپ ہمیں مرمتوں کی اطلاع بذریعہ فون، بذریعہ ای میل، ہماری ویب سائیٹ کے ذریعے، یا ہمارے دفاتر میں معمول کے اوقاتِ کار میں بالمشافہ ملاقات کے ذریعے دے سکتے ہیں۔ ہم مرمت کا کام ہر ممکن جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
کسی مرمت کی اطلاع دینے کے لئے، آپ فون 3100 447 0207 / 0417 073 0800
کر سکتے ہیں۔ بیرونِ اوقات ہنگامی صورت حال میں براہ کرم فون 3100 447 0207 / 0417 073 0800
کریں۔
آپ حادثاتی نقصان، غلط استعمال یا لاپروائی کے نتیجے میں ہونے والی کسی قسم کی مرمت سر انجام دینے کے ذمہ دار ہیں۔ اس میں آپ کے گھر آنے والے دوستوں اور ملاقاتیوں کی جانب سے ہونے والا کوئی نقصان بھی شامل ہے۔ آپ اپنے گھر کی بعض معمولی مرمتیں ہماری اجازت کے بغیر سر انجام دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی اور قسم کی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اجازت حاصل کرنے کے لئے اپنے مقامی دفتر کو خط لکھنے کی ضرورت پڑے گی۔
ہم اپنے تمام گھروں میں منصوبے کے مطابق مرمت، دیکھ بھال اور اصلاح کا کام باقاعدگی سے سر انجام دیتے ہیں۔ اس قسم کا کام سر انجام دینے کا ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم آپ کے باورچی خانوں اور غسل خانوں جیسے مقامات کو ان کی قدرتی عمر کے اختتام پر تبدیل کر دیں۔ ہم آپ کو اس بات کی اطلاع دینے کے لئے خط لکھیں گے کہ ان کاموں کے ایک جزو کے طور پر منصوبے کے مطابق آپ کے گھر کی دیکھ بھال کا یہ کام کب تک متوقع ہے۔
آپ کے کرایے کی ادائیگی
آپ کا کرایہ ہر ہفتے واجب الادا ہے جو آپ آئندہ ہفتے کے لئے ادا کرتے ہیں۔ آپ مختلف طریقوں سے اس کی ادائیگی کا بندوبست کر سکتے ہیں جن میں ڈائریکٹ ڈیبٹ، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ، انٹرنیٹ کے ذریعے ادائیگیاں، دفتر میں ادائیگیاں، ڈاک خانے یا پے پوائنٹ مراکز اور ٹیکسٹ پیغامات شامل ہیں۔
براہ کرم کوئی ادائیگی چھوڑنے سے قبل ہم سے رابطہ کریں کیونکہ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں بقایا جات نہ ہوں۔ اگر آپ کے خیال میں کسی وجہ سے آپ کو اپنے کرایے کی ادائیگی میں دشواری پیش آ سکتی ہے تو آپ کو چاہیے کہ اپنی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے اور ہمارے ساتھ کسی انتظام پر اتفاق کرنے کے لئے ہم سے ہر ممکن جلد رابطہ کریں۔
ہم آپ کو کرایے کی ادائیگی اور اپنی رقم کے انتظام و انصرام میں مدد دینے کے لئے مشورہ اور تعاون فراہم کریں گے۔ آپ اپنے مالکِ مکان سے رابطہ کر کے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ کس قسم کا تعاون دستیاب ہے۔
ہم آپ کے ساتھ مل کر کوئی حل نکالنے اور آپ کو اپنے گھر سے محروم ہونے سے بچانے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ گھر سے بے دخلی ہمیشہ آخری چارہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ کرایے کے بقایا جات کی جانب شروع میں ہی توجہ نہیں دیتے تو سنگین حالات میں اس کی نوبت بھی آسکتی ہے۔
اگر آپ کی آمدنی کم ہے یا آپ ملازمت نہیں کرتے تو کونسل کی جانب سے کرایہ داروں کے لئے کرایے کی ادائیگی میں مدد کا ہاؤسنگ وظیفہ دستیاب ہے۔ آپ کو اپنی مقامی کونسل میں ہاؤسنگ وظیفہ شعبے میں دعوٰی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ ادائیگی کر رہے ہیں۔ یہ آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔
اپنے کرایے کے متعلق مزید معلومات کے لئے آپ فون 3100 447 0207 / 0417 073 0800
کر سکتے ہیں۔
سماج دشمن رویہ
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام رہائشی ایسی کمیونٹیوں میں رہیں جو محفوظ اور فروغ پذیر ہوں اور ہم اس سلسلے میں آپ کے ساتھ کام کرنے پر وابستہ ہیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ہر کسی کو اپنے ہمسائیوں، ان کے مہمانوں، ملاقاتیوں اور مقامی علاقے کے دیگر رہائشیوں کی جانب سے احترام پر مبنی سلوک کا حق حاصل ہے۔
ہم کسی بھی ایسے شخص کے خلاف کارروائی کریں گے جس کا رویہ موزوں نہیں یا وہ بدتمیزی کا سبب بن رہا ہے، کسی دوسرے کو پریشان کر رہا ہے، یا سماج دشمن رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
اس میں کسی فرد (یا گروپ) کو اس کی نسل، مذہب، جنس، معذوری، جنسی جھکاؤ، عمر یا بہت سی دیگر وجوہات کی بناء پر ہراساں کرنا شامل ہیں۔ چاہے اس کی وجہ کچھ بھی ہو، اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور کئی ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے ہم ہراساں کرنے والے یا سماج دشمن رویہ اختیار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کو اپنے مقامی علاقے میں سماج دشمن رویے کا سامنا ہے تو آپ کو چاہیے کہ ہمیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے آپ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سماج دشمن رویے کی اطلاع دینے کے لئے آپ فون 3100 447 0207 / 0417 073 0800
کر سکتے ہیں۔
رہائش کے لئے ایک محفوظ جگہ کی فراہمی سے اپنی وابستگی کے جزو کے طور پر، ہم گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لئے جہاں ضروری ہوا قانونی کارروائی کریں گے۔ یہ ایک جرم ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہمارے نزدیک گھریلو تشدد کی تعریف میں ہراساں کرنے، حملے یا زیادتی (ذہنی، جسمانی یا جنسی) کا نشانہ بنانے کا حقیقی یا دھمکانے والا کوئی فعل ہے جو اسی املاک میں رہائش پذیر کسی دوسرے شخص کے خلاف کیا جائے۔
معاملات حل کرنا
ہم آپ کو اپنے وعدے کے مطابق بر وقت، ہر وقت سروسز کی فراہمی کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ اگر آپ کبھی یہ محسوس کریں کہ سرکل اینگلیا (Circle Housing) کی فراہم کردہ کوئی سروس آپ کی توقعات پر پوری نہیں اتری یا آپ کے خیال میں ہم کسی چیز کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں تو براہ کرم ہمیں مطلع کریں۔
آپ کی شکایات، تاثرات اور ستائشیں ہمارے لئے اہم ہیں کیونکہ ان سے ہمیں اپنی سروسز کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ آپ کو شکایت کرنے کے لئے کوئی فارم پر کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ ہم سے مندرجہ ذیل طریقوں سے رابطہ کر سکتے ہیں:
بالمشافہ؛ *
بذریعہ فون؛ *
بذریعہ ای میل؛ *
ہماری ویب سائیٹ کے ذریعے؛ *
ہمیں خط لکھنے کے ذریعے، یا *
بذریعہ فیکس۔ *
بعض اوقات معاملات غلط رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، ہمارے پاس معاملات کو سیدھے رخ پر لانے کے لئے تین مراحل پر مشتمل ایک سادہ طریقہ کار موجود ہے۔ شکایات کے عمل کے متعلق مزید جاننے کے لئے آپ فون 3100 447 0207 / 0417 073 0800
کر سکتے ہیں۔
شامل ہونا
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام رہائشی ہمارے کام کے انداز پر اپنی رائے دینے، آپ کے گھروں اور آپ کی جائے رہائش کی ہمسائیگی کے انتظام میں شامل ہوں۔ ہم ہر سطح پر شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آپ کے لئے اپنی رائے دینے اور ہمارے کیے گئے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے بہت سے طریقے اور مواقع موجود ہیں۔ بہت سی ان سرگرمیوں میں آپ کو زیادہ وقت دینے یا کام کرنے کی ضرورت نہیں، اگرچہ بعض ایسے کردار دستیاب ہیں جو اعلٰی سطحی وابستگی کے متقاضی ہیں۔ شمولیت اختیار کرنے سے آپ اور آپ کے علاقے میں رہنے والے دیگر افراد کے لئے حقیقی معنوں میں فرق پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا براہ کرم ہماری کمیونٹی اور مستقبل کی تشکیل کے لئے حصہ لینے پر ضرور غور کریں۔
اگر آپ شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو براہ کرم فون 3100 447 0207 / 0417 073 0800
کریں